Topics

آنکھ کی بینائی زائل ہو چکی ہے

سوال:   میری دائیں آنکھ کی بینائی تقریباً چار سال سے بالکل ضائع ہو گئی ہے۔ مرض کی ابتداء اس طرح ہوئی کہ دو تین دن تک بغیر تکلیف کے ا ٓنکھوں میں سرخی رہی اور بینائی جاتی رہی۔ پتلیاں پھیل گئیں اور پوری آنکھ کا رنگ سرمئی ہو گیا ہے نیز سیاہ اور سفید دیدے کا رنگ غلط ملط ہو گیا ہے۔ مختلف قسم کے علاج کئے گئے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے بھی علاج کیا۔ سب کا خیال یہ ہے کہ پیٹ میں کیچوے ہیں۔ جن کی وجہ سے بینائی زائل ہوئی ہے۔ مجھے ایک دوسری تکلیف یہ ہے کہ سوتے ہوئے بستر میں پیشاب ہو جاتا ہے۔ براہ کرم میری ان تکلیفوں کے لئے کوئی مناسب علاج تجویز فرمایئے۔

جواب:  12x9انچ کا بازار سے ایک صاف شفاف شیشہ خریدیئے۔ شیشہ سے مراد سادہ شیشہ ہے، آئینہ نہیں۔ شیشہ پر گہرا نیلا رنگ کا پینٹ کرا کے اور ایسی جگہ رکھ دیں جہاں بار بار آپ کی نظر پڑتی رہے۔ ارادتاً بھی دیکھئے رات کے وقت خاص طور سے پینٹ شدہ شیشہ کو دیکھتے دیکھتے سو جایئے اور تین ماہ بعد قدرت کی کرشمہ سازی کا مشاہدہ کیجئے۔ بات آپ کی سمجھ میں آئے نہ آئے میرے مشورے پر عمل ضرور کیجئے۔ رات کو سوتے وقت ایک چمچہ خالص شہد پر ایک بار  پڑھ اَلرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْل  پڑھ کر دم کر کے کھا لیا کریں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی