Topics

پرانی پیچش

سوال:   میں پچھلے ایک سال سے پیٹ کی بیماری اور یرقان کا شکا رہوں۔ ساتھ میں پرانی پیچش بھی ہے۔ اب حالت یہ ہے کہ کبھی کبھی پیٹ میں بھاری پن اور جلن ہوتی ہے۔ اعصاب میں تناؤ، سر میں شدید درد اور دماغ بھاری ہو جاتا ہے۔ پورے بدن اور ہاتھ پاؤں میں سوئیاں چبھتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ مرض کی شدت ہوتی ہے تو فضا دھندلی دکھائی دیتی ہے۔ ہر قسم کا علاج کرا چکا ہوں اور اب بھی علاج جاری ہے لیکن مستقل فائدہ نہیں ہوا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ دیکھنے میں تندرست نظر آتا ہوں۔ لیکن ان امراض نے پریشان کر رکھا ہے کوئی عمل تجویز فرمایئے جو میں علاج کے ساتھ ساتھ جاری رکھوں۔

جواب:  رات کو 11مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر ہاتھ کے انگوٹھوں پر دم کیجئے اور آنکھوں پر ایک مرتبہ پھیر لیجئے۔ سیدھا انگوٹھا سیدھی آنکھ پر اور الٹے ہاتھ کا انگوٹھا الٹی آنکھ پر۔ یہ عمل سوتے وقت چالیس دن تک کیجئے انشاء اللہ آپ کی تحریر کردہ شکایتیں بہت جلد رفع ہو جائیں گی۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی