Topics
جواب: عقیدہ جب خراب ہو جاتا ہے تو انسان کے دماغ میں
ایسے وسوسے اور خیالات آنے لگتے ہیں۔ جن میں خدا رسول اور مذہب سے بیزاری پائی
جاتی ہے اور یہ بیزاری غیر اختیاری ہوتی ہے۔ عقیدہ کی خرابی اور ضمیر کی ملامت سے
نظر نہ آنے والا ایک متعفن پھوڑا باطن میں پیدا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آدمی اتنا
بے چین ہو جاتا ہے کہ اس کی مثال بڑی سے بڑی بیماری میں بھی نہیں ملتی۔ اللہ
تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آپ کو ایک وظیفہ لکھا جا رہا ہے۔ توجہ
اور یکسوئی کے ساتھ اس پر عمل کریں۔
دھلے ہوئے کھدر یا لٹھے کا ایک کرتا
سلوایا جائے۔ یہ کرتا سارے جسم پر ایک ایک بالشت زائد ہو اور ٹخنوں تک پہنچا ہو
آستینیں بھی ایک ایک بالشت کھلی ہوئی ہوں۔ کسی ایسے کمرے میں جس میں اندھیرا ہو۔
(اگر اندھیرا نہ ہو تو کر لیا جائے) یہ کرتا پہن کر پندرہ منٹ تک ٹہلئے اور ٹہلتے
وقت الحمدللّٰہ رب العالمین الرحمن الرحیمo مالک یوم الدینoپڑھتے رہئے۔ پندرہ منٹ کے بعد اندھیرے ہی میں کرتا اتار کر تہہ کر کے اسی
کمرے میں کسی محفوظ جگہ رکھ دیں۔ جب تک عقائد درست نہ ہوں اس وقت تک یہ عمل کیا
جائے۔ صرف اندھیرا شرط ہے۔