Topics

لنگڑی کا درد

سوال:   تقریباً6ماہ سے بائیں ٹانگ میں کولہے سے لے کرایڑی تک درد ہوتا ہے یہ درد اس وقت ہوتا ہے جب کھڑا رہوں یا کچھ دور تک چلوں، ٹانگ سن ہو جاتی ہے اور اس شدت سے درد محسوس ہوتا ہے کہ چل نہیں سکتا۔ کھڑا بھی نہیں ہوا جاتا۔ اس دردنے مجھے مجبور اور بے بس کر دیا ہے۔

جواب:  یہ عرق النساء کا درد ہے اس کے لئے صاف و شفاف ہرے رنگ کی شیشی میں گردن تک خالص السی کا تیل بھر کر ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہو پورے 40دن رات شیشی کو اس جگہ رہنے دیں۔ چالیس روز کے بعد شیشی کو اٹھا لیں بادل آ جائیں یا بارش آ جائے تو یہ دن چالیس دن میں شمار نہیں ہونگی۔ تیل تیار ہونے پر متاثرہ ٹانگ کے گھٹنے پر مالش کریں۔ اللہ نے چاہا تو ایک ہفتہ مالش کے بعد کبھی پھر درد نہ ہو گا۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی