Topics

نقطے اور پرانا نزلہ

سوال:   میری دونوں آنکھوں کے سامنے آج سے پندرہ سال قبل کالے کالے نقطے سے آئے پھر وہ بتدریج بڑھنے شروع ہوئے۔ میں نے کوئی خیال نہیں کیا۔ کسی ڈاکٹر سے ذکر بھی کیا تو اس نے کہا کہ کمزوری کی وجہ سے ہیں ٹھیک ہو جائیں گے۔ پچھلے سال جب کچھ زیادہ ہوئے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب میں اکیلی ہوتی ہوں۔ خواجہ صاحب! خدا کے لئے یہ بتا دیں کہ یہ سب کیا ہے؟

جواب:  انسان کے اندر بے شمار صلاحیتیں رکھی ہیں لیکن اسے ان کا علم نہیں ہے اور نہ ہی وہ اسے تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ صلاحیتیں ٹائم اسپیس سے ماوراء ہیں اور ان کا تعلق غیب سے ہے۔

          بہت سی ایسی وجوہات ہوتی ہیں جن سے یہ صلاحیتیں مظاہرہ کرنے لگتی ہیں۔ ایک روحانی آدمی جو اپنی کوشش سے ان صلاحیتوں کو متحرک کرتا ہے اس کے لئے یہ مظاہرات کامیابی کا درجہ رکھتے ہیں۔ لیکن ایک عام آدمی کے لئے یہ ایک ابنارمل حالت کہلاتی ہے۔

          ان حالات سے نجات حاصل کرنے کے لئے آپ ایک ماہ تک بالکل نمک نہ کھائیں یا کم سے کم کر دیں اور دو وقت خالص شہد استعمال کریں۔ انشاء اللہ محیر العقل واقعات ظہور میں آنا بند ہو جائیں گے۔ 

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی