Topics

بیوہ عورت

سوال:   بارہ سال پیشتر میں نے ایک بیوہ عورت سے شادی کی تھی۔ ہم دونوں میں بہت محبت تھی کچھ عرصہ سے میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ وہ میری ذات سے بیزاری محسوس کر رہی ہے۔ بات بات پر جھگڑنا اس کا معمول بن گیا ہے۔ دل چاہتا ہے اسے طلاق دے دوں لیکن اپنی بچی کی خاطر خود کو مجبور پاتا ہوں۔ براہ کرم کوئی ایسا وظیفہ یا طریقہ بتا دیجئے کہ ہم دونوں میں پہلے جیسی محبت ہو جائے۔

جواب:  جس کمرہ میں آپ اور آپ کی بیگم سوتی ہیں اس کمرے میں سوائے پلنگ اور ایک میز کے دوسری کوئی چیز نہیں ہونی چاہئے۔ دوسرا سامان ہو تو سب ہٹا دیجئے۔ بازار سے ایک گلدان خریدیئے اور ساتھ پلاسٹک کی بنی ہوئی ٹہنیاں۔ یہ ٹہنیاں گلدان میں ڈال کر میزکے اوپر رکھ دیجئے۔ روزانہ گلاب کا ایک پھول اس گلدان میں رکھ لیجئے۔ ہر چوبیس گھنٹے کے بعد گلاب کا پھول بدلنا بہت ضروری ہے۔ گلاب کے پھول کا رنگ ہلکا گلابی ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ اپنا اور اپنی بیگم صاحبہ کا فوٹو بڑے سائز میں بنوا کر الگ فریم کروالیں اور اس فوٹو کو ایسی جگہ لگا دیجئے جہاں پلنگ پر لیٹے وقت بار بار نظر پڑتی رہے۔ انشاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ طلاق کو ناپسند کرتا ہے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی