Topics

ضمیر کی ملامت

سوال:   عظیمی صاحب!ہماری پریشانی یہ ہے کہ والد صاحب کچھ عرصے سے رات کو سوتے ہوئے ڈر جاتے ہیں۔ ڈرتے ہوئے ان کے منہ سے بے ربط الفاظ ادا ہوتے ہیں اور جب تک انہیں بیدار نہ کیا جائے، مسلسل ڈرتے ہیں ہمارا اندیشہ یہ ہے کہ ہمارے والد صاحب کے اوپر کسی نے جادو کر دیا ہے۔ ایک بات اور عرض کر دوں کہ والد صاحب جب ڈرتے ہیں تو کچھ ایسی سہمی سہمی آوازیں منہ سے نکالتے ہیں کہ گھر والے بھی خوف زدہ ہو جاتے ہیں۔ عامل حضرات کا یہ کہنا ہے کہ جادو کسی نے نہیں کیا ہے۔ ان کے اوپر اثر ہے اور آسیب زیادہ تر سوتے وقت پریشان کرتا ہے۔

جواب:  آپ کے والد صاحب سے کچھ ایسی حرکات سرزد ہو گئی ہیں۔ جن سے ان کا ضمیر ملامت کرتا رہتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کے دماغ پر گھر کے معاملات کا بھی بہت دباؤ ہے اور اس دباؤ کی وجہ سے ان کے اوپر خوف مسلط رہتا ہے۔ دن میں مصروفیت کی وجہ سے یہ خوف دبا رہتا ہے اور گہری نیند میں خوف اور ضمیر کی ملامت، تصویروں کا روپ اختیار کر کے ڈراؤنے خواب بن کر نظر آتی ہے۔ آپ کے والد صاحب اور آپ سب گھر والے اپنا محاسبہ کریں اور قدروں کو جن سے لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے چھوڑ دیجئے۔ حالات اچھے نہیں ہیں۔ آپ کے والد صاحب کا شعور ہر وقت لرزتا رہتا ہے۔ تدارک نہیں کیا گیا تو کسی بھی وقت شعور میں تعطل واقع ہونے کا اندیشہ ہے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی