Topics
سوال: میں گذشتہ دس سال سے ایک بیماری میں مبتلا ہوں،
میرے مثانہ میں پانی اتر آیا ہے، مثانہ پھول گیا ہے جس کی وجہ سے میں اپنے ہم عصر
دوستوں میں بیٹھنے سے کتراتا ہوں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ میں غلط فعل میں مبتلا
ہو گیا ہوں۔ حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں۔ آج میں اس قدر کرب میں مبتلا ہوں کہ شرم
سے احساس کمتری کا شکار ہو گیا ہوں۔ خدارا آسان ترین علاج بتائیں مرتے دم تک مشکور
رہوں گا۔
جواب: رات سوتے وقت پھولے ہوئے عضو پر پہلے سرسوں کا
خالص تیل، اچھی طرح لگائیں پھر پسا ہوا لاہوری نمک لگا کر تیل کو خشک کر دیں اور
کوٹا ہوا کھوپرا رکھ کر روئی لگا کر لنگوٹ کس دیں اور سو جائیں۔ صبح لنگوٹ کھول کر
نیم گرم پانی سے دھو دیں۔ یہ علاج لگاتار تین دن اور زیادہ سے زیادہ پانچ دن کرنے
سے اتری ہوئی آنت(ہرنیا) پھولی ہوئی جگہ اور مثانہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔
ٹھیک ہونے کے بعد کسی خیراتی ادارہ کی
حسب توفیق مدد کریں۔