Topics

ناگہانی مصیبت

سوال:   ہم تین دوست رات کے وقت سینما دیکھ کر واپس آ رہے تھے۔ ڈیڑھ بجے کا وقت تھا۔ مسجد کے پیش امام صاحب کے گھر سے آوازیں آنی شروع ہوئیں۔ ”بچاؤ!بچاؤ“۔ میرا دوست اپنے گھر جا رہا تھا۔ دوسرا اپنے گھر، میں اپنے گھر۔ شور سن کے ہم پیش امام کی مدد کو پہنچے۔ پتہ چلا کہ ان کی لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم تینوں نے ان غنڈوں کا مقابلہ کیا اور پولیس کی مدد طلب کی۔ مگر افسوس کہ پیش امام نے قرآن کی جھوٹی قسم کھا کر اور دولت کے لالچ میں ہمارے خلاف بیان دے دیا۔ اب ہم تینوں دوست عدالت کے چکر لگاتے لگاتے پریشان ہو گئے ہیں۔ نہ اتنی آمدنی ہے کہ ہم پانچ ہزار پیش امام کو دے کر آپس میں فیصلہ کر لیں جبکہ اس کی لڑکی نے اپنے والدین سے یہ کہا کہ ان لوگوں نے تو آپ کی عزت بچانے کی خاطر اپنی جان کی بازی لگا دی ہے۔ اور کافی زخمی بھی ہوئے مگر افسوس کہ دولت کی خاطر اس پیش امام نے ہمارے ساتھ بدی کی۔ وہ دن اور آج کا دن، ہمارا دل اس کے پیچھے نماز پڑھنے کو تیار نہیں ہوتا۔ میں ذہنی طور پر کافی پریشان ہوں۔ ہر وقت میں اپنے لئے موت کی دعا مانگتا ہوں مجھ کو دولت کی خواہش نہیں۔ جس حال میں خدا نے رکھا ہے ہم خوش ہیں دولت سے اتنی نفرت ہو گئی ہے کہ بیان نہیں کر سکتا۔ خدارا آپ میری مدد فرمائیں۔ اور کوئی عمل بتا دیں کہ اس ناگہانی مصیبت سے نجات مل جائے۔

جواب:  اللہ تعالیٰ آپ کو ہر طرح اپنی رحمت میں رکھیں۔ آپ بالکل فکر مند نہ ہوں۔ آپ تینوں دوست ہر وقت چلتے پھرتے، اٹھتے 

بیٹھتے، وضو بغیر وضو کے نَصْرُمِّنَ اللّٰہِ وَ فَتْحُٗقَرِیْبُ  پڑھتے رہا کریں۔ 

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی