Topics

شگفتہ چہرہ

سوال:   میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں یتیم ہوں تقریباً 10سال سے کوئی ٹھکانہ نصیب نہیں ہوتا کبھی کوئٹہ، کبھی حیدر آباد اور کبھی کراچی جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہوں کوئی نہ کوئی ایسی بات ہو جاتی ہے کہ چھوڑنا پڑتا ہے اپنا کام کرتا ہوں تو نقصان ہو جاتا ہے۔ مسائل سے تنگ آ چکا ہوں، خود اعتمادی ختم ہو چکی ہے۔ اللہ تعالیٰ رزق دے اور پریشانیاں دور فرما دے۔(آمین)

جواب:  صبح سویرے بیدار ہو کر فجر کی نماز با جماعت ادا کریں اور شمال رخ کھڑے ہو کر دعا کی طرح ہاتھ باندھ لیں، ایک بار سورۃ اخلاص پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ میں تین بار چہرے پر پھیر لیں۔ پھر دعا کی طرح ہاتھ باندھ لیں اور ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے 9مرتبہ چہرے پر پھیر لیں۔ عمل کی مدت چالیس روز ہے اگر کسی روز آنکھ نہ کھلے یا کوئی مجبوری ہو جائے اور سورج نکل آئے تو ناغہ کر دیں۔ یہ عمل صرف سورج طلوع ہونے سے پہلے کرنا ہے۔ چلتے وقت ہمیشہ سیدھے ہو کر چلیں ڈھیلے جسم سے نہ چلیں۔ چہرہ شگفتہ رکھیں۔ بے رونق چہرہ دوسرے لوگوں کو متاثر نہیں کرتا۔ کاروباری زندگی بہت زیادہ ضروری ہے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی