Topics

خمیرہ مروارید

سوال:   میں خود موٹر سائیکل چلاتا ہوں اور مجھے کوئی خوف یا ڈر محسوس نہیں ہوتا لیکن جب میں کسی اور صاحب کے پیچھے بیٹھتا ہوں تو بلا وجہ ایک خوف محسوس ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ بعض اوقات ہاتھ پیر مارنا شروع کر دیتا ہوں۔ چلانے والا اکثر پوچھتا ہے کہ کیوں بھائی کیا ہوا ہے۔ لیکن شرمساری کے باعث کوئی جواب نہیں بن پاتا۔ بعض اوقات بڑی گاڑیوں میں یہ خوف بڑی شدت سے محسوس ہوتا ہے اور سمجھتا ہوں کہ ایک بڑا حادثہ ہونے والا ہے۔ اس طرح میرے دل کی حالت بے تحاشا تیز ہو جاتی ہے۔ آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے اور ایک انجانا خوف محسوس ہوتا ہے۔ یہ خوف اس قدر غالب ہوتا ہے کہ کافی دیر ابنارمل رہتا ہوں۔ رگیں تن جاتی ہیں اور کچھ عجیب کیفیت ہو جاتی ہے۔

جواب:  کسی با اعتماد دوا ساز یا حکیم سے خمیرہ مروارید تیار کروا کر کئی ماہ تک استعمال کریں۔ اور رات کو سوتے وقت ایک چمچہ خالص شہد کا استعمال کریں۔ کم سے کم نمک استعمال کریں اور نیلی شعاعوں کا پانی تیار کر کے 2اونس پی لیا کریں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی