Topics

آنتوں میں خشکی

سوال:   میرے والد صاحب کافی عرصہ سے صاحب فراش ہیں۔ دن بدن کمزور ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ بھوک نہیں لگتی، قبض کی شدید شکایت ہے۔ حکیموں اور ڈاکٹروں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ والد بزرگوار کے آنتوں میں خشکی ہے لیکن تاحال کسی دوا سے فائدہ محسوس نہیں ہوا۔ آپ سے درخواست ہے کہ ہماری رہنمائی فرمائیں کیونکہ والدہ کا انتقال ہو چکا ہے اور صرف ایک ہی سایہ ہے میرے سر پر۔ یہاں میں بتاتی چلوں کہ میں اپنے والدین کی اکلوتی لڑکی ہوں۔

جواب:  عشاء کی نماز کے بعد ایک مٹکا پانی پر 101مرتبہ سورہ لہب کی آیت تبت یدا سے وا امراتہ تک پڑھ کر دم کریں اور والد صاحب کو پینے کے لئے صرف یہی پانی استعمالکرائیں۔ اس کے علاوہ دوسرا پانی قطعی نہ پئیں۔ 24گھنٹہ گزر جانے کے بعد اگر کچھ پانی بچ جائے تو اسے کسی کیاری یا درخت کی جڑ میں ڈالیں اور اگلے 24گھنٹوں کے لئے نیا پانی تیار کریں۔ علاج کی مدت 21روز ہے۔ اس دوران دوسرا پانی نہ پیا جائے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی