Topics

سوچوں میں ڈوبے رہنا

سوال:   میرے بھائی ان دنوں پریشان ہیں۔ ہر وقت سوچوں میں ڈوبے رہتے ہیں اور صحت روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ان کی اس حالت کا ذمہ دار ان کا ایک دوست ہے جسے وہ بہت چاہتے ہیں لیکن وہ دوست حد سے زیادہ خود غرض ہے۔ بھائی کی وجہ سے پورا گھر اس شخص کی بے انتہا عزت کرتا ہے لیکن اس کا حال یہ ہے کہ نہ صرف یہ بھائی سے سیدھے منہ بات نہیں کرتا بلکہ دیگر دوستوں کے سامنے ان کے ساتھ نہایت توہین آمیز انداز میں پیش آتا ہے۔ ان سب باتوں کے باوجود بھائی شام کو تھکے ہارے واپس آتے ہیں تو آرام کے بجائے اپنے مطلب پرست دوست کی ایک جھلک دیکھنے نکل جاتے ہیں اور پھر رات گئے گھر لوٹتے ہیں۔ تشویشناک

بات یہ ہے کہ دوست کی بے رخی کے باوجود بھائی گھر والوں سے دور اس نامعقول شخص کی طرف کھنچتے جا رہے ہیں۔ میں آپ سے دست بستہ التجا کرتی ہوں کہ کوئی ایسا روحانی علاج بتا دیں کہ ہمارا کھویا ہوا بھائی ہمیں واپس مل جائے ورنہ ان کا مستقبل برباد ہو جائے گا اور اس بات کا والدین کو کس قدر صدمہ ہو گا اس کا اندازہ آپ بخوبی کر سکتے ہیں۔

جواب:  جب تک آپ کے بھائی کا ذہن نارمل ہو روزانہ رات کو سوتے وقت 41مرتبہ آیت الکرسی عظیم تک پڑھ کر پانی پر یا دودھ پر یا چائے پر دم کر کے پلا دیا کریں۔

Topics


Hazraat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی