Topics

روحانی غذا

سوال:   گزارش ہے کہ منفی خیالات، شیطانی وسوسوں، ناگہانی آفات، لوگوں کے حسد وغیرہ سے محفوظ رہنے کے لئے کچھ ورد تحریر فرما دیں تا کہ دل کو تقویت رہے کہ روحانی غذا مل رہی ہے۔ کمزور دل انسان مایوسی کے دریا میں ڈوب جاتا ہے۔ مجھے ہزاروں قسم کے لوگوں سے سابقہ پڑتا ہے۔ کوئی تعریف کرتا ہے، کوئی نقصان پہنچانے کی دھمکی دیتا ہے، کوئی کورٹ میں کیس کرنے کی دھمکی دیتا ہے، کوئی وکیل کے ذریعے نوٹس بھیجتا ہے۔ ان سب سے مامون رہنے اور دل کو تقویت حاصل ہونا ضروری ہے۔

جواب:  ہر نماز کے بعد سو مرتبہ نصر من اللّٰہ و فتح قریب پڑھکر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔ انشاء اللہ آپ دشمنوں کے شر اور حسد سے محفوظ رہیں گے۔

          پڑوس کے لوگوں کی خراب ذہنیت سے بچنے اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے فجر کی ادا نماز کے بعد سو مرتبہ نصر من اللّٰہ و فتح قریب پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اپنے سب بچوں کو پلا دیا کریں۔ انشاء اللہ آپ کے بچے دشمنوں کے شر سے محفوظ رہیں گے۔

Topics


Hazraat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی