Spiritual Healing

گردوں میں پتھری

سوال:   میں کئی ماہ سے گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا ہوں، عمر 62سال ہے۔ ڈاکٹری علاج کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

          پیشاب رک کر آتا تھا کمر میں درد تھا۔ دائیں جانب گردے کے مقام پر بھی درد تھا۔ چند ماہ پہلے یونانی دوا کا نسخہ اخبار میں شائع ہوا تھا۔ میں نے بھی یہ نسخہ کچھ دن استعمال کیا جس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ اس نسخے کو میں نے ایک بٹوے میں رکھ لیا تھا۔ ابھی دوا جاری تھی کہ ایک جیب کترے نے بٹوا چرا لیا اور اس طرح نسخہ بھی میرے پاس نہیں رہا۔ اگر آپ اس نسخے کو دوبارہ روحانی ڈاک میں شائع کر دیں تو نہ صرف مجھے فائدہ ہو گا بلکہ دوسرے ضرورت مند بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ میں آپ کا بے حد مشکور ہوں گا۔

جواب:  حجر الیہود، سنگ سرماہی، شورہ قلمی جواکھار، ہر ایک ایک ماشہ نہایت باریک پیس کر موٹے کپڑے میں چھان کر میدہ کی طرف کر لیں۔ یہ مقدار ایک خوراک ہے صبح و شام عرق گاؤ زبان عرق بادیان شربت بزوری ہر ایک پانچ پانچ تولہ کے ساتھ پندرہ روز تک استعمال کریں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی