Spiritual Healing
سوال: عرصہ سات سال سے شدید ذہنی اذیت اور خوف کا
شکار ہوں۔ ہر تین چار مہینہ کے بعد اس احساس میں شدت پیدا ہو جاتی ہے۔ پاؤں پر
کپکپی طاری ہو جاتی ہے جو بیس پچیس دن کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔ پورے سات سال سے یہی
حال ہے۔ اب قریباً چھ ماہ سے گردن میں کپکپاہٹ آ گئی ہے۔ گردن جھٹکوں کے ساتھ حرکت
کرتی ہے اور سر متواتر ہلتا رہا ہے۔ ہاتھ پاؤں بھی متاثر ہیں چھ ماہ کے دوران دو
دفعہ گردن میں کپکپاہٹ ختم ہو گئی۔ پاؤں کانپنے لگے۔ دو دن کے بعد یہ کپکپاہٹ واپس
گردن کو منتقل ہو گئی کبھی کبھی سینہ، پیٹ ہاتھ پاؤں سب کچھ متاثر ہو جاتے ہیں۔
معدہ کھانا قبول نہیں کرتا۔ علاج معالجہ سے آرام نہیں آیا ہے۔
جواب: الٰٓرٰتِلْکَ اٰیَاتُ الْکِتَابِ الْمُبِیْن زردے
کے رنگ سے پلیٹوں پر لکھ کر زرد شعاعوں کے پانی سے دھو کر دونوں وقت کھانے سے آدھ
گھنٹہ قبل پئیں۔ پانی تیار کرنے کا طریقہ کئی بار شائع ہو چکا ہے۔