Spiritual Healing
سوال: ایک دفعہ اٹھتے ہوئے کمر میں جھٹکا سا محسوس
ہوا اور خلاف معمول اس معمولی جھٹکے کا زیادہ اثر ہوا۔ اس کے بعد اس جگہ ہلکا ہلکا
درد محسوس ہونے لگا۔چند دنوں بعد یہ درد پھیل کر نصف کمر اور ٹانگوں میں پھیل گیا۔
درد نے اتنی شدت اختیار کر لی کہ اٹھنا بیٹھنا اور حرکت کرنا سخت اذیت ناک ہو گیا۔
پھر بغیر حرکت کئے درد کی لہریں اٹھنے لگیں۔ علاج کرایا اور ہر ممکن حد تک کرایا
لیکن قابل ذکر فائدہ محسوس نہ ہوا کبھی درد کم ہو جاتا کبھی بڑھ جاتا۔ مکمل گلو
خلاصی حاصل نہیں ہوتی۔
جواب: کسی مومی کاغذ کے ایک ٹکڑے پرزعفران اور عرق
گلاب سے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
لکھ
کر ایک پونڈ خالص شہد میں ڈال دیں اور یہ شہد روزانہ ایک چمچہ صبح شام اور رات کو
کھائیں۔ اس کے ساتھ کھانوں میں نمک کی مقدار کم کر کے چوتھائی کر دیں۔ یہ مرض دماغ
سے تعلق رکھتا ہے اور اعصاب میں دوڑنے والی برقی رو کے عدم توازن سے پیدا ہوتا ہے۔