Spiritual Healing

کاروبار میں برکت

سوال:   ملازمت کے سلسلہ میں ایک اسفنج فیکٹری میں سیلز مین ہوں تنخواہ 1250درہم ہے۔ 1%کمیشن بھی ہے مگر ابھی ادا نہیں ہوئی۔ سر پر قرضہ ہے۔ بیوی بچوں کے علاوہ بہن بھائیوں کا بوجھ بھی ہے۔ پیسہ جمع نہیں ہو رہا کوئی ایسا عمل بتایئے کہ مالکان کا کام خوب چلے مجھے زیادہ سے زیادہ آرڈر ملیں تا کہ کمیشن زیادہ بنے اور مالکان خوش ہو کر تنخواہ بھی بڑھا دیں۔

جواب:  فجر کی نماز کے بعد سورج نکلنے سے پہلے ایک بار سورہ اخلاص پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ 3بار چہرہ پر پھیر لیا کریں۔ کاروبار میں برکت ہو گی۔ آپ کے دل کی رگیں کمزور ہو گئی ہیں۔ اس کے لئے روزانہ شہد اور خمیرہ مروارید صحیح اجزاء سے تیار کردہ استعمال کیجئے۔ اگر آپ تیار نہ کر سکیں تو مجھے لکھ دیجئے میں اپنی نگرانی میں تیار

 کرا کے بھیج دوں گا۔ 

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی