Spiritual Healing
سوال: میرے بائیں پاؤں کی پنڈلی دائیں پاؤں کی نسبت
بہت پتلی ہے۔ والدہ مرحومہ کے کہنے کے مطابق جب میں چھوٹا تھا تو چاند گرہن میں آ
گیا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ نقص پیدا ہو گیا۔ میں نے کراچی کے ایک ماہر ڈاکٹر کو
دکھایا۔ انہوں نے دیکھنے کے بعد کہا کہ پاؤں کے عضلات کمزور رہ جانے کی وجہ سے یہ
نقص پیدا ہو گیا ہے۔ لیکن علاج سے بھی کوئی فرق نہیں ہوا۔
جواب: کالے تلوں کا تیل اپنے سامنے نکلوائیں۔ تیل کی
مقدار کم سے کم آدھ سیر ہونی چاہئے۔ کل شئی یرجع الی اصلہ 11ہزار مرتبہ پڑھ کر اس
تیل پر دم کریں اور تیل کو کسی بوتل میں محفوظ کر دیں۔ بوتل پر کارک لگا کر رکھیں۔
مندرجہ بالا آیت روزانہ ایک نشست میں ایک ہزار بار پڑھنا ضروری ہے۔ جب نشست ختم
کریں تو کارک کھول کر بوتل میں دم کر دیں اور کارک لگا دیں۔ روٹی پر چپڑ کر کھائیں
اور یہ تیل 3ماشہ روزانہ ہلکے ہاتھ سے متاثرہ عضلات پر مالش کریں۔