Spiritual Healing
سوال: میرا مسئلہ کچھ یوں ہے کہ میں گزشتہ تین ماہ سے
احساس کمتری کا شکار ہوں۔ تقریر وغیرہ کروں تو آواز میں کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔
کوئی ٹیلی فون ریسیو کروں تو گھبرا جاتا ہوں۔ اگر کوئی بزرگ کوئی خط یا رسید لکھنے
کو کہے تو ہاتھ کانپنے لگتے ہیں۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ سوتے جاگتے ذہن جنسی خیالات
کا مرکز بنا رہتا ہے۔ ان جنسی خیالات نے مجھے اندر سے کھوکھلا کر دیا ہے۔ براہ کرم
کوئی ایسا وظیفہ بتا دیجئے کہ میرے دونوں مسئلے حل ہو جائیں۔
جواب: میرے دوست! آپ نے خود کو اپنے ہاتھوں ضائع کیا
ہے۔ اور یہی عمل آپ کو احساس کمتری میں مبتلا کئے ہوئے ہے۔ آپ ایسا کریں کہ ہر وقت
چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے یَا حفیظُ کا ورد کریں۔ رنگ اور روشنی کے علاج کے طریقے
پر نیلے رنگ کا پانی تیار کریں۔ اور یہ پانی صبح دوپہر اور شام ایک پیالی پی لیا
کریں۔ رات سوتے وقت مراقبہ کریں۔ مراقبہ میں یہ تصور کریں کہ آپ اپنے اندر موجود
دل کو دھڑکتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ جب یہ تصور قائم ہو جائے تو یہ خیال کیجئے کہ آپ
کے دل کے اندر نیلے رنگ کی روشنیاں بھری ہوئی ہیں اور یہ نیلی روشنی آپ کے سینے کو
روشن کر رہی ہے۔