Spiritual Healing

وظیفوں کا بوجھ

سوال:   مجھے عجیب بیماری ہے کہ بہت جلد غصہ آتا ہے اور غصہ کی حالت میں ہاتھ پاؤں کانپنا شروع ہو جاتے ہیں منہ سے سیدھی بات نہیں نکلتی دل اتنا کمزور ہے کہ ذرا سی بات پر بھی کانپنے لگتا ہے۔ ہاتھ پاؤں بھول جاتے ہیں جسم بہت دبلا پتلا اور کمزور ہے۔ کوئی بات یاد نہیں رہتی۔ زیادہ آدمیوں میں جانے سے شرم آتی ہے یہاں تک کہ نیا کپڑا پہن کر بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔ نمازی ہوں اس کے باوجود ہر وقت دل میں برے خیالات رہتے ہیں۔ شادی شدہ ہوں۔

جواب:  مردانہ جنسی بیماری کا پورا علاج ہو جانے سے آپ کی ساری شکایتیں ختم ہو جائیں گی۔ جو کچھ پڑھتے ہیں سب چھوڑ دیں صرف پانچ وقت نماز ادا کریں۔ زیادہ وظیفے پڑھنے سے آپ کے شعور پر کافی زیادہ بوجھ پڑ چکا ہے۔ اب مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔ مردانہ بیماری کا علاج مقامی طور پر کسی تجربہ کار حکیم سے کرائیں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی