Spiritual Healing

نماز پڑھنے کو دل نہیں چاہتا

سوال:   میں پانچوں وقت کی نماز اور قرآن مجید پابندی سے پڑھتا تھا لیکن دو برس سے نہ نماز پڑھنے کو جی چاہتا ہے اور نہ قرآن پاک کی تلاوت کی طرف طبیعت مائل ہوتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ پہلے کی طرح نماز اور قرآن کا پابند ہو جاؤں۔

جواب:  صبح سویرے اٹھئے جس طرح سے بھی ممکن ہو۔ 90روز تک روزانہ پابندی سے نماز فجر باجماعت ادا کیجئے اور جماعت سے فارغ ہو کر تھوڑا تھوڑا قرآن پاک کی تلاوت مسجد کے صحن میں بیٹھ کر کیجئے۔ 100روز کے بعد آپ ہمیشہ کیلئے نماز اور قرآن پاک کی تلاوت کے عادی ہو جائیں گے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی