Spiritual Healing
سوال: چوٹ جس کو لگتی ہے درد محسوس کرتا ہے۔ کسی کو
کیا پتہ کہ درد کیا ہوتا ہے ہمارا ایک بھائی ہے جو گھر کا واحد کفیل ہے۔ بری صحبت
کی وجہ سے بگڑ گیا ہے اور نشہ آور گولیاں کھاتا ہے۔ جب گولیاں کھاتا ہے تو نشہ کی
وجہ سے اس کا دماغ خراب ہو جاتا ہے اور بات بات پر گالیاں نکالتا ہے۔ اگر ہم
سمجھائیں تو لڑنے مارنے پر آتا ہے۔
گھر کا ماحول خراب ہو کر رہ گیا ہے۔ خدا
کے لئے آپ ہی کوئی حل بتائیں۔ ورنہ ہم پاگل ہو جائیں گے۔
جواب: قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔ آپ اپنے
بھائی کی محبت میں قربانی دیں اور وہ اس طرح کہ جب آپ کا بھائی رات کو گہری نیند
سو جائے تو دوسرے کمرے، ورانڈے یا صحن میں باوضو مصلے پر بیٹھ کر اول آخر گیارہ
گیارہ بار درود شریف کے ساتھ تین سو(300) مرتبہ روزانہ واما السائل فلا تنھر پڑھ
کر آنکھیں بند کر کے بھائی کا تصور کر کے خیال ہی خیال میں اس کی پیشانی پر تین
بار پھونک مار دیا کریں۔ عمل کی مدت کم سے کم چالیس اور زیادہ سے زیادہ نوے دن ہے۔