Spiritual Healing
سوال: ہم پانچ بہن بھائی ہیں۔ والد کے انتقال کے بعد
والدہ نے ہماری پرورش کی۔ گزر اوقات والد کی چھوڑی ہوئی جائیداد سے ہوتی رہی ہے۔
بڑے بھائی نے تعلیم حاصل کر کے تجارت کی طرف توجہ دی۔ چھوٹے بھائی نے ملازمت
اختیار کر لی۔ دو تین سال کاروبار ٹھیک رہا پھر آہستہ آہستہ اس طرح ختم ہو گیا کہ
دکان کا کرایہ دینا بھی مشکل ہو گیا۔ چھوٹے بھائی شادی کے بعد ہم سے الگ ہو گئے۔
بھائی کا کاروبار خراب ہوا تو جائیداد فروخت ہونا شروع ہو گئی۔ اب صورت یہ ہے کہ
ہمارے پاس رہنے کے لئے اپنا ذاتی مکان تک نہیں ہے۔ مکان کرایہ ادا نہ ہونے کی وجہ
سے سر بمہر ہو گیا ہے۔ حالات کی ستم ظریفی یہ ہے کہ ان صدموں کی تاب نہ لا کر
والدہ بھی فوت ہو گئیں۔ ہم لوگ سخت پریشان ہیں کہ افتاد ہمارے اوپر کیوں پڑی ہے۔
جواب: چاول لیجئے۔ ہر چاول کے دانے پر ایک ایک نقطہ
لگایئے اور جب چاول ایک ہزار ہو جائیں تو یہ چاول پرندوں کو ڈال دیجئے۔ لکھنے کے
دوران کسی سے بات نہ کریں۔ آسانی اس میں ہے کہ رات کو سونے سے پہلے یہ کام کر لیں۔
کم سے کم 40دن کریں۔ اس کے بعد بھی اگر کچھ عرصہ جاری رکھیں تو اور زیادہ مفید ہو
گا۔ اس طرز عمل سے آپ کے گھر والوں میں ایثار کا جذبہ پیدا ہو جائے گا اور اللہ
تعالیٰ کی طرف سے ذہن میں جو بدگمانی پیدا ہو گئی ہے وہ کافی حد تک ختم ہوجائے گی۔
بحثیت مسلمان ہمارا یہ ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ناشکری اور مسلسل
ناشکری کفران نعمت بن جاتی ہے۔ یاد رکھیئے دیر
ہو یا سویر کفران نعمت کرنے والے لوگوں کو قانون قدرت معاف نہیں کرتا۔ ان پر وسائل
تنگ ہو جاتے ہیں۔