Spiritual Healing
سوال: میرے والد صاحب کی عمر80سال ہے۔ انہوں نے ایک
ایکسیڈنٹ دیکھا جس میں ایک بچہ مر گیا اور اس کا دماغ باہر نکل آیا تھا۔ جب سے
انہوں نے یہ حادثہ دیکھا ہے ان کی یادداشت خاص کر گھر کے آدمیوں کے نام اور قرآن
شریف اور نماز بھول گئے۔ وہ قرآن شریف کھولتے ہیں لیکن کہتے ہیں کہ پڑھ نہیں سکتا۔
اس طرح وہ نماز بھی بھول گئے ہیں۔ دل اور دماغ کے ڈاکٹروں سے چیک کرایا۔ انہوں نے
کچھ دوائیں دیں اور کہا کہ ایک دو ماہ میں ٹھیک ہو جائیں گے۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے
کہ آیا اس کا کوئی روحانی علاج ممکن ہے اور اگر آپ کے پاس مریض کو لایا جائے تو کس
دن اور کس وقت لایا جائے۔ امید ہے کہ آپ تسلی بخش جواب دینگے۔
جواب: ڈاکٹری علاج جاری رکھیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے
یادداشت واپس آ جائے گی۔ ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج یہ کریں کہ رات کو
گہری نیند میں والد صاحب کے سرہانے کھڑے ہو کر سورہ بقرہ کی آیت الٓم سے یومنون
بالغیب تک پڑھا کریں۔ اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو…………مطمئن رہیں انشاء اللہ
آپ کے والد صاحب نارمل ہو جائیں گے۔ صدقہ رد بلا ہے۔ ایک صحت مند بکرا خرید کر اس
کا گوشت غریبوں میں تقسیم کر دیں۔ کھال کے پیسے بھی خیرات کر دیں۔