Spiritual Healing

مرگی کا دورہ

سوال:   میرے بھائی کی عمر 16سال ہے۔ اس سال کو دو مرتبہ دورہ پڑ چکا ہے۔ دورہ اس طرح پڑتا ہے کہ ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہو جاتے ہیں۔ زبان گنگ ہو جاتی ہے جسم اکڑ جاتا ہے بول نہیں سکتا اور بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے۔ یہ دورہ ایک مرتبہ جاگنے کی حالت میں اور ایک مرتبہ سوتے ہوئے پڑتا ہے۔ ڈاکٹروں کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا آپ کوئی ایسا روحانی علاج تجویز کر دیں کہ یہ دورے آئندہ نہ پڑیں۔

جواب:  کبھی کبھی خیالات میں اتنا ہجوم ہو جاتا ہے کہ دماغ کی وہ صلاحیت و خیالات کو تقسیم کرتی ہے متاثر ہو جاتی ہے اگر ایسی حالت میں پانی سامنے آ جائے تو دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور مرگی کا دورہ پڑ جاتا ہے۔ جب تک خیالات کا ہجوم معمول سے زیادہ رہتا ہے مریض بے ہوش رہتا ہے اور جب ہجوم منتشر ہو جاتا ہے تو مریض ہوش میں آ جاتا ہے۔ دورہ سے

 چونکہ تمام اعصاب مفلوج ہو جاتے ہیں۔

          مرگی کے مریض کا روحانی علاج یہ ہے کہ صبح نہار منہ چینی کی ایک پلیٹ پر زرد رنگ کی روشنائی سے

 

اَلّْطُرُقُ النَّاسُ وَالْا جِنَّۃٌ وَالرُّوحُ اَلْعِبَادِ الصَّالِحِیْنَ فیِ الْکَوْنِ

لکھ کر پانی سے دھو کر پلائیں اور ساتھ ہی ایک بڑے کاغذ پر یہی آیت لکھ کر سر سے پیر تک کاغذ کو پورے جسم پر ملیں۔ کاغذ پھٹ جائے تو دوبارہ لکھ لیا جائے۔ دوران علاج اس بات کا خیال رکھا جائے کہ مریض کو قبض کی شکایت نہ ہو۔ نمک کا استعمال کم سے کم کر دیا جائے اور میٹھی غذائیں زیادہ استعمال کرائی جائیں۔ صبح، دوپہر اور رات ایک ایک چمچہ شہد بھی استعمال کرایا جائے تو سونے پر سہاگے کا کام کرتا ہے۔ علاج کی مدت 90دن ہے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی