Spiritual Healing
سوال: میرے بڑے بھائی جن کی عمر 28تھی۔ تین ماہ قبل
اللہ کو پیارے ہو گئے۔ ذہنی لگاؤ کی وجہ سے دن رات انہیں کا خیال دماغ پر چھایا
رہتا ہے۔ اس ذہنی دباؤ کی وجہ سے السر کا مریض ہو گیا ہوں۔ چاروں طرف اپنے بھائی
کی تصویر نظر آتی ہے اور ایک پل کو سکون نہیں آتا۔ ان کی وفات کا ایک ایک منظر
میری آنکھوں کے سامنے گھومتا ہے۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے ذہنی حالت معمول پر
آ جائے۔
جواب: روزانہ بعد نماز عشاء 100مرتبہ کل نفس ذائقہ
الموت پڑھیں۔ زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں میں بھائی کی موت کے صدمے کی شدت کم ہو جائے
گی۔