Spiritual Healing
سوال: دو سال قبل اپنے کالج کی ایک لڑکی سے جنون کی
حد تک محبت کر بیٹھا اور اپنے گھر والوں کو اس کے گھر بھیج کر بات پکی کر لی۔ لڑکی
بھی شادی کے لئے تیار تھی۔ اور میں تو بذات خود عشق کے سمندر میں ڈوبا ہوا تھا مگر
چونکہ میں انتہائی مذہبی اور مشرقی ہوں اس لئے میں نہیں چاہتا کہ میری منگیتر کالج
میں یا دوسری جگہ
میک
اپ کر کے جائے۔ میں نے ابھی تک اسے منع بھی نہیں کیا ہے۔ دوسری طرف میری حالت یہ
ہے کہ جب وہ میک اپ کرتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ کسی دوسرے مرد کے لئے ہے، کہیں
آتی جاتی ہے تو دل کو کھٹکا ہوتا ہے کہ کہیں کسی دوسرے مرد کے ساتھ شادی نہ ہو
جائے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں۔ مجھے اپنی منگیتر کا گاڑی چلانا بھی پسند
نہیں ہے۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ ہر آتے جاتے مرد کو گھور کر دیکھتی ہے۔ ہم دونوں
ڈاکٹر ہیں اور بہت جلد ہماری شادی ہونی والی ہے۔
جواب: آپ نفسیاتی مریض ہیں۔ جب تک اس مرض کا علاج نہ
ہو جائے شادی نہ کریں۔ ورنہ بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں گی۔ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ
اپنے خیالات اور اپنی حالت سے منگیتر کو باخبر کر دیں تا کہ اگر وہ آپ سے شادی
کرنا بھی چاہے تو خود کو آئندہ پیش آنے والے حالات کے لئے تیار کر لے۔ خدارا بغیر
علاج کے اپنی زندگی اور منگیتر کی زندگی کو عذاب ناک نہ بنائیں۔