Spiritual Healing

سیلاب اور سیمنٹ

سوال:   پچھلے سال بارش کی وجہ سے کراچی میں سیلاب آ گیا تھا۔ یہ تو آپ کو معلوم ہی ہے۔ ہمارے شیر شاہ کے علاقے میں بھی پانی آیا اور ہمارا مکان دس فٹ

تک ڈوب گیا۔ ہم نے کھلی چھت پر ساری رات بارش میں گزاری چونکہ ہمارا مکان پہلے ایک چھوٹی سی بیٹھک اور ایک کمرے پر مشتمل تھا۔ خیر جب بارش ختم ہوئی تو والد صاحب نے کمرے کے اوپر ایک اور کمرہ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ والدصاحب خود مستری بن گئے اور ہم تین بھائی مزدور۔ کچھ دنوں میں چار دیواری کھڑی کر کے سیمنٹ کی چادریں ڈال دیں۔ کمرہ تیار ہو گیا شاید سیمنٹ کی گرمی سے والدصاحب کے پاؤں خراب ہو گئے۔ جب پیروں میں پھنسیاں زیادہ نکل آئیں تو ڈاکٹر کے مشورہ پر انہیں سیونتھ ڈے ہسپتال میں داخل کر دیا لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات نکلا۔ انجکشن، ٹیبلٹ، کیپسول اب بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ دن بھر اچھے رہتے ہیں اور شام کو تیز بخار ہو جاتا ہے۔ آپ کوئی ایسا علاج بتائیں جس سے پیر بھی ٹھیک ہو جائے اور روز روز کے بخار سے بھی جان چھوٹ جائے۔

جواب:  تین چھوٹے کاغذوں پر

لکھ کر ایک تعویذ صبح، ایک شام اور ایک رات پانی سے دھو کر پلائیں۔ علاج کی مدت چالیس روز ہے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی