Spiritual Healing
سوال: میں نزلے کی بیماری میں مبتلا ہوں۔ اس بیماری
کی وجہ سے میری نظر کمزور ہو گئی ہے اور ہر وقت سر میں شدید رہتا ہے۔ علاج کرانے
سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن کچھ دنوں بعد دوبارہ بہنا شروع ہو جاتا ہے۔ اب تو میری
آنکھیں بھی ہر وقت درد کرتی رہتی ہیں۔ رات کو نیند بھی بہت دیر سے آتی ہے۔ معالج
کہتے ہیں کہ جگر اور معدہ کا فعل صحیح نہیں ہے۔
جواب: ایک صاف شفاف سفید رنگ کی بوتل لے کر اس پر گہرے
نیلے رنگ کا ٹرانسپیرنٹ کاغذ اس طرح چپکا دیں کہ بوتل اوپر، نیچے اور اطراف میں
کاغذ کے اندر آ جائے۔ اگر ایسا کاغذ دستیاب نہ ہو تو ٹرانسپیرنٹ پلاسٹک شیٹ سے بھی
کام لیا جا سکتا ہے۔ اس بوتل میں آب مقطر ایک چوتھائی جگہ چھوڑ کر پانی بھر لیں
اور منہ کارک سے بند کر کے کسی ایسی جگہ پر رکھ دیں جہاں دھوپ پڑتی رہے۔ اس طرح کہ
دن کے دس گیارہ بجے سے چار بجے تک بوتل پر دھوپ پڑتی رہے۔ایک ہی دن میں پانی تیار
ہو جائے گی۔ یہ پانی ایک ایک اونس صبح شام استعمال کیجئے۔ اس کے علاوہ اسی طریقے
پر زرد رنگ کا پانی تیار کیجئے اور 24گھنٹے میں ایک مرتبہ پیجئے۔ غذا میں ٹھنڈی،
کھٹی اور مصالحے دار چیزوں سے پرہیز کیجئے۔