Spiritual Healing
سوال: میں بہت دکھی اور غریب آدمی ہوں۔بیروزگار ہوں
اور کافی عرصہ سے بیمار ہوں۔ میں نے ڈاکٹروں اور حکیموں سے بہت علاج کرایا ہے لیکن
کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ دن بدن کمزور ہو رہا ہوں اور کبھی تو میں اپنے آپ کو ٹی بی کا
مریض سمجھنے لگتا ہوں۔ میرا خیال ایکسرے کرانے کا ہے لیکن غریبی کا یہ حال ہے کہ
ایکسرے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ ناکامی نے مجھے دنیا سے بیزار کر دیا ہے۔ میرے والد
اتنے خشک مزاج اور عاقبت نا اندیش ہیں کہ میری شادی کی فکر میں ہیں۔ میں یہ شہر
چھوڑ دینا چاہتا ہوں۔ مجھے کوئی ایسا نسخہ یا وظیفہ بتایئے کہ جس کی برکت سے اللہ
تعالیٰ صحت عطا فرمائیں۔
جواب: آپ کو کوئی ایسی بیماری لاحق نہیں کہ آپ خود کشی
کے بارے میں سوچ کر اپنا وقت خراب کریں۔ آپ کے گردوں اور مثانے میں گرمی ہو گئی
ہے۔ اس کا علاج بہت آسان ہے۔ عصر کے بعد گاجروں کے قتلے چپس بنا کر پانی میں اسقدر
پکائیں کہ قتلے اچھی طرح گل جائیں۔ انہیں ساری رات آسمان کے نیچے رکھا رہنے دیں۔
صبح دودھ اور چینی شامل کر کے نہار منہ کھا لیں۔ آدھے گھنٹے تک کوئی چیز نہ
کھائیں۔ 21روز کے اس علاج سے آپ صحت مند ہو جائیں گے۔