Spiritual Healing

دماغی توازن

سوال:   نہایت دکھ کے ساتھ لکھ رہا ہوں۔ میرے والد صاحب 12سال سے پاگل ہیں۔ میں نے پاکستان کی کوئی ایسی جگہ نہ چھوڑی جہاں ان کو لے کر نہ گیاہوں۔ لاہور کے پاگل خانے میں بھی تین سال تک داخل رکھا۔ بہت تعویذ گنڈے کروائے لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ والد صاحب کی کیفیت یہ ہے کہ اکیلے باتیں کرتے رہتے ہیں، خود سوال کر کے خود ہی جواب دیتے ہیں۔ ویسے کسی کو کچھ نہیں کہتے۔ البتہ راتوں کو اٹھ کر بھاگتے ہیں۔ کبھی گھر کے صحن ہی میں ایسے بھاگتے ہیں گویا کسی کا تعاقب کر رہے ہوں۔ عجیب بات یہ ہے کہ ہمارے گاؤں میں ان کا پاگل پن زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ کسی اور جگہ پاگل پن میں خاص کمی آ جاتی ہے۔

جواب:  زعفران، عرق گلاب میں حل کر کے اس سے سفید چینی کی پلیٹ پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لکھ کر، دھو کر صبح نہار منہ والد صاحب کو پلایا کریں۔ بسم اللہ شریف کی برکت سے ان کا دماغی توازن درست ہو جائے گا۔ یقین رکھیں اللہ تعالیٰ قادر مطلق ہیں۔ ان کے لئے کوئی کام مشکل نہیں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی