Spiritual Healing

دماغ کے اعصاب

سوال:   میرے بھائی کو چکر آتے ہیں اور بے ہوش ہو جاتا ہے۔ بتاتا ہے کہ کوئی اسے مارنے آ رہا ہے۔ کافی دیر تک اس کی یہی حالت رہتی ہے۔ ڈاکٹروں کو دکھایا، حکیموں اور مولاناؤں کا بھی علاج کرایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب بالکل نا امید ہو کر آپ کو لکھ رہی ہوں کہ آپ کوئی وظیفہ بتا دیں۔

جواب:  آپ کے بھائی کا دل کمزور ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے دماغ کے اعصاب بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اس کا علاج یہ ہے۔ ایک سیر خالص شہد پر تین ہزار مرتبہ ماکذب لفو انمار ای پڑھ کر دم کریں اور یہ شہد تین وقت ایک ایک چمچی صبح شام رات کھلائیں۔ نیند کا خاص خیال رکھیں۔ 24گھنٹے میں دس گھنٹے سونا ضروری ہے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی