Spiritual Healing
سوال: کالم روحانی ڈاک میں آپ کی تجویز کردہ ”خصوصی دعا
برائے روزگار“ نظر سے گزری۔میرے حالات دن بدن ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور میں معاشی
پریشانیوں کی دلدل میں پھنس کر رہ گیا ہوں۔ آپ سے درخواست ہے کہ مجھے بھی اس وظیفے
کی اجازت مرحمت فرمائیں۔
جواب: آپ کو اس عمل کی اجازت ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی
مشکلات آسان فرمائیں۔ اور وہ عمل یہ ہے کہ رات کو بعد از نماز عشاء اول و آخر
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 41مرتبہ آیت الکرسی عظیم تک پڑھ کر اللہ
تعالیٰ سے روزگار کے لئے دعا کریں۔