Spiritual Healing
سوال: مجھے حسد کرنے کی عادت ہے۔ بہت کوشش کے باوجود
عادت نہیں چھوٹتی۔ آپ کوئی عمل بتایئے جس سے یہ عادت چھوٹ جائے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے
کہ جب کوئی مصیبت یا امتحان سر پر آتے ہیں تو مجھے نماز پڑھنے کا خیال آتا ہے اور
میں نماز پڑھنا شروع کر دیتا ہوں اور جب مصیبت ٹل جاتی ہے تو میرا دل نماز سے ہٹ
جاتا ہے۔
جواب: فجر کی ادائے نماز کے بعد یا رات کو سونے سے
پہلے تین سو مرتبہ نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ
قَرِيبٌپڑھ
کر اپنے اوپر پھونک مار لیا کریں۔ قرآن پاک کی اس آیت کی برکت سے حسد جیسی روحانی
بیماری سے آپ کو نجات مل جائے گی۔