Spiritual Healing

انگلیاں کانپتی ہیں

س:     جسمانی اور دماغی حالت تباہ ہو کر رہ گئی ہے لیکن یہ منحوس عادت نہیں چھوٹتی۔ لاکھ قسمیں کھاتا ہوں اب ترک کر دوں گا لیکن ترک نہیں کر سکتا۔ کھیلنے یا تیز دوڑنے سے دل میں درد ہوتا ہے۔ جب اس عمل کو کرتا ہوں تو الٹی آنکھ بند ہونے لگتی ہے اور الٹی ٹانگ اور دونوں ہاتھ کی انگلیاں کانپنے لگتی ہیں۔ دوست مجھ پر جھوٹے الزام لگا کر ڈراتے ہیں، مجھے ان لوگوں سے بچالیں۔ میں ایک انسان تھا اور نیک ہوں۔ برے دوستوں کی صحبت نے مجھے برباد کر دیا۔ ابھی نویں جماعت میں گیا ہوں، پڑھائی میں بھی کمزور ہوں۔ پڑھائی کے اخراجات دادی اماں برداشت کرتی ہیں۔ مجھے اپنی دادی پر بہت رحم آتا ہے۔ نویں اور دسویں جماعت اچھی پوزیشن سے پاس کرنا چاہتا ہوں تا کہ دادی اماں کو سکون و آرام ملے۔

ج:      پانچ وقت نماز کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ انشاء اللہ اس خراب عادت سے ایسی نفرت ہو جائے گی کہ پھر اس طرف ذہن نہیں جائے گا۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی