Spiritual Healing

اسکرین پر تصویر الٹ دیں

سوال:   آج سے کوئی چار سال پہلے پڑوس کی ایک لڑکی میں دلچسپی لینا شروع کی تو میرے خیر خواہوں نے مجھے باز رکھنے کی کوشش کی اور کہا کہ لڑکی کا خاندانی بیک گراؤنڈ ٹھیک نہیں ہے اور لڑکی خود بھی اچھے چال چلن کی مالک نہیں ہے۔ پھر میں نے صرف اس سے تعلقات رکھنے کے لئے دوستی کر لی اور اب ایسا لگتا ہے جیسے میں کسی جال میں پھنس گیا ہوں۔ اللہ سے سچے دل سے توبہ کر چکا ہوں لیکن اس کا خیال دل سے الجھ کر رہ گیا ہے۔ میری معاشی زندگی بھی اس سے بے حد متاثر ہو رہی ہے لیکن اس کی محبت دل میں رچ بس گئی ہے۔ میں خود کو ایک بہت بڑا مجرم سمجھتا ہوں۔ لیکن اس لڑکی کے خیال سے اپنی جان نہیں چھڑا سکتا۔

جواب:  آدھی رات گزرنے کے بعد وضو کر کے شمال رخ آلتی پالتی کر کے بیٹھ جائیں۔ سو مرتبہ یا اللہ کا ورد کر کے آنکھیں بند کر لیں۔ بند آنکھوں سے یہ تصور کریں کہ آپ کے سامنے ایک پردہ(اسکرین) ہے اور اس اسکرین پر مذکورہ لڑکی کی تصویرہے۔ یہ تصور قائم کرنے میں آپ کو دو تین ہفتے لگ جائیں گے۔ جب لڑکی کی تصویر آپ کے مشاہدہ میں آ جائے تو ذہن کی طاقت سے اسکرین پر تصور کو الٹ دیں۔ ایک دفعہ یہ عمل کر لینے سے آپ کے دل سے لڑکی کا خیال نکل جائے گا۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی