Spiritual Healing
سوال: مجھے ایک پریشانی لاحق ہو گئی ہے وہ یہ ہے کہ
میرے ماتھے کی ہڈی یعنی بھنوؤں کے اوپر دونوں جانب ہڈیاں ابھر آئی ہیں۔ جو کہ
بدنما معلوم ہوتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ماتھا بالکل ہموار ہو جیسا کہ پانچ سال
پہلے تھا۔ برائے کرم میرے لئے کوئی علاج تجویز کریں تا کہ میری پریشانی دور ہو
سکے۔ اپنی دعاؤں میں بھی یاد رکھئے۔
جواب: تمام کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے
پہلے
بِسْمِ اللّٰہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اِنَّ
الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ o
سو مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے لیں
اور آنکھیں بند کر کے گلابی رنگ و روشنیوں کا مراقبہ کریں۔ عمل کی مدت نوے دن ہے۔
کوشش کریں کہ ناغہ نہ ہو۔