Spiritual Healing
سوال: ہم اپنے ب ڑے بھائی کی تکلیف سے بہت پریشان
ہیں۔ میرے بھائی کے جگر پر ورم آ گیا تھا۔ لیکن پھر یہ بیماری ٹھیک ہو گئی۔ اس کے
دو یا تین سال کے بعدان کے ٹخنوں کی ہڈیوں میں درد ہو گیا۔ جو ابھی تک موجود ہے۔
کافی علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ذہن بھی بہت کمزور ہے۔ لکھنا پڑھنا
سکھایا مگر یہ سب بھول جاتے ہیں۔ کوئی چیز یاد نہیں رہتی۔ غصہ بے حد آتا ہے۔
چڑچڑاپن بھی بہت زیادہ ہے۔ ہنستے بھی بالکل نہیں، کبھی کبھی بس مسکرا دیتے ہیں۔
التجا ہے کہ کوئی ایسا علاج بتائیں کہ وہ پوری طرح صحت مند ہو جائیں۔
جواب: بھائی کو پینے کے لئے جب بھی کوئی مشروب دیں اس
کے اوپر ایک مرتبہ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔ ان اللّٰہ علیٰ کل شئی قدیر پڑھ کر
دم کر دیا کریں۔ علاج کی مدت نوے دن ہے۔