Spiritual Healing
سوال: رات کو سوتا ہوں تو کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ
زبان پر دانے نکل آئے ہیں اور کبھی لگتا ہے کہ زبان پر سوجن آ گئی ہے۔ ایسا بھی
ہوتا ہے کہ زبان خشک ہو کر جگہ جگہ سے کٹ جاتی ہے۔ سوتے میں دم گھٹتا محسوس ہوتا
ہے اور لگتا ہے کہ کسی نے پورا جسم شکنجے میں جکڑ لیا ہے۔
جواب: آپ کو گیس کی شکایت ہے اس کے تدارک کے لئے کھانا
کھانے کے بعد ایک چٹکی کلونجی کھا لیا کریں۔ پانی کے ساتھ اس علاج کو تین ماہ جاری
رکھیں، چاہے تکلیف پہلے ہی ختم ہو جائے۔