Spiritual Healing

گھر میں دل نہیں لگتا

سوال:   مسئلہ یہ ہے کہ میرے بھائی جان تقریباً چھ سال سے اپنے ایک دوست کے یہاں رہ رہے ہیں۔ پہلے جس گھر میں رہتے تھے وہ چھوٹا تھا اس لئے بھائی اپنے بی۔اے کے امتحان کی تیاری کے لئے وہاں گئے تھے اور وہیں کے ہو کر رہ گئے۔ دوست کا گھر ہمارے گھر کے قریب تھا۔ اس لئے بھائی دن میں تو اپنے گھر کا چکر لگا لیتے تھے لیکن رات میں وہیں سوتے تھے۔ شروع شروع میں ابا بہت سختی کرتے تھے تو ایک یا دو رات یا دن یہاں گزارنے پر چلے جاتے۔ پھر جب اپنا مکان خرید لیا تو ابا نے بھائی جان کو نئے مکان میں بھیج دیا کہ وہ نئے گھرسے مانوس ہو جائیں گے۔ جب سب لوگ شفٹ ہو کر آئے تو پھر بھاگ گئے۔ ابا جی نے ہر حربہ استعمال کر لیا ہے مگر بھائی جان کا اپنے گھر میں دل نہیں لگتا۔ انہیں تقریباً چھ مہینے پہلے نوکری ملی تھی۔ ہم لوگ سمجھے کہ شاید اپنے گھر چلے آئیں لیکن وہ نہ آئے صرف پہلی تنخواہ امی کو دی۔ اس کے بعد ایک پائی نہیں دی۔ گھر میں اللہ کا دیا سب کچھ ہے۔ ہمیں کسی بات کی کمی نہیں ہے۔ سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ بھائی ہمارے پاس آ جائیں اور ان کی شادی ہو جائے اور گھر کی رونق دوبالا ہو جائے۔

          اب امی کی طبیعت بہت خراب رہتی ہے اور اکثر یاد کرتی ہیں۔ بھائی جان مہمانوں کی طرح سے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔

جواب:  مشکل یہ ہے کہ ہم آپ کو یہ نہیں بتا سکتے کہ آپ کے بھائی اپنے گھر میں کیوں نہیں رہتے۔ یہ ایسی بات ہے جس کا اظہار ایک دھماکہ ثابت ہو سکتا ہے۔ بہرحال آپ اللہ کے بھروسہ پر عشاء کی نماز کے بعد 41بار آیۃ الکرسی عظیم تک پڑھ کر دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صراط مستقیم عطا فرمائیں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی