Spiritual Healing

کوئی گلا دباتا ہے

سوال:   آج سے دو مہینے پہلے ایک بجے شب میں فلم دیکھ کر گھر آ رہا تھا کہ راستے میں پانی کی ٹینکی کے پاس سفید برقعے میں لپٹی ہوئی ایک عورت نظر آئی۔ میں سائیکل پر سوار تھا۔ اس عورت نے مجھے آواز دی۔ اے بھائی! ادھر آ۔ میں اس کے نزدیک جانے کی بجائے رفتار تیز کر کے سیدھا گھر پہنچ گیا۔ میں نے اس بات کا ذکر کسی سے نہیں کیا۔ اس واقعہ کے بعد سے میری راتوں کی نیند اڑ گئی ہے۔ رات کے وقت کوئی میرا گلا دبانے لگتا ہے۔ اس وقت میں نیم بے ہوشی کی حالت میں ہوتا ہوں۔ اس کے علاوہ کبھی کبھی میں پاگلوں جیسے حرکت کرنے لگتا ہوں۔ دل پر ہر وقت وزن سا رہتا ہے۔ ایک دن رات کو مجھے ایک بوڑھا نظر آیا۔ اس نے غصہ سے کچھ کہا۔ جو میں سمجھ نہ سکا۔ میں نے بولنے کی کوشش کی لیکن زبان بند ہو گئی۔ مہربانی فرما کر مجھے اس پریشانی سے نجات دلائیں۔

جواب:  رات کو سونے سے پہلے اور صبح نہار منہ ایک چمچہ خالص شہد کھا لیا کریں۔ یہ عمل پانچ ہفتہ تک جاری رکھیں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی