Spiritual Healing
سوال: میں ایک ضعیف انسان ہوں اور میری آمدنی کا
ذریعہ ایک مکان کا کرایہ ہے۔ جس میں، میں خود بھی رہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ
کرایہ دار میرا مکان خالی کر دے لیکن اس کے ساتھ ایک گروہ ہے جو ہمیشہ فساد پر
آمادہ رہتا ہے۔ درخواست ہے کہ اپنی روحانی اور باطنی قوتوں سے میری مدد فرمائیں۔
جواب: آدھی رات گزرنے کے بعد وضو کر کے مصلے پر بیٹھ
کر 19مرتبہ سورہ تبت یدا پوری سورۃ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے کرایہ دار کا تصور کر
کے پھونک مار دیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور مکان خالی ہونے کی دعا کریں۔ عمل کی مدت
چالیس روز ہے۔