Spiritual Healing

ڈبے کا دودھ

سوال:   آپ کی توجہ اس مسئلے کی طرف مرکوز کرانا چاہتا ہوں کہ میں بہت کمزور ہوں۔ رنگ بھی زرد ہے۔ کئی ڈاکٹروں کے مشوروں سے ایکسرے کرا چکا ہوں۔ رپورٹ یہ ہے کہ مجھے کوئی بیماری نہیں ہے۔ وٹامنز کھا کر عاجز آ گیا ہوں مگر چہرہ کی زردی اور کمزوری بحال نہیں ہوتی۔ ہزاروں لوگ آپ سے فائدہ اٹھاتے ہیں، میرے اوپر بھی رحم کیجئے۔

جواب:  ڈبے کے دودھ میں ایک انڈے کی زردی پھینٹ کر صبح ناشہ سے پہلے پی لیا کریں۔ دودھ اچھی قسم کا ہونا چاہئے اور چلتے پھرتے ہر وقت یا حی یا قیوم پڑھا کریں۔ 40دن کے بعد آ پ کا چہرہ سیب جیسا سرخ اور خوشنما ہو گا اور کمزوری ختم ہو جائے گی۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی