Spiritual Healing
سوال: شادی کے تین سال بعد ایک لڑکا پیدا ہوا تو اسے
پولیو ہو گیا۔ ہر طرح کا علاج کرایا۔ آکو پنکچر، فزئیو تھراپی اور الیکٹرو تھراپی
لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ ٹانگیں گھٹنوں سے نیچے پتلی اور کمزور ہیں۔ گھٹنے کی ہڈی مڑ
گئی ہے۔ ڈاکٹر نے لوہے کے جوتے تجویز کئے ہیں اور کہا ہے کہ اب ٹانگوں میں طاقت
آنا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ کوئی ایسا علاج تجویز کریں کہ جس سے کم از کم چلنے
پھرنے کے قابل ہو جائے۔ بیٹے کی بیماری سے میں ذہنی طور پر مفلوج ہو گیا ہوں۔
جواب: تین انچ چوڑے اور چھ انچ لمبے آئینے (منہ دیکھنے
کا آئینہ) کے چودہ ٹکڑے بنوائیں۔ آئینے کی چوڑائی کی مناسبت سے کپڑے کی ایک چوڑی
سی پٹی لیں۔ اس پٹی میں برابر آئینے کے یہ چودہ ٹکڑے لگا دیں۔ بچہ جس پلنگ پر سوتا
ہے اس کی پائنتی کی طرف اس پٹی کو اس طرح لٹکائیں کہ بچہ جس طرف بھی منہ کرے اس کو
آئینے میں اپنی شکل نظر آئے۔ دوسرا کام یہکریں کہ چھ انچ اونچے مربع لکڑی کے دو
گٹکے بنوائیں اور یہ دنوں گٹکے سرہانے کی طرف چارپائی کے دونوں پایوں کے نیچے رکھ
دیں۔ مقصد یہ ہے کہ سرہانہ پائنتی سے اونچا رہے۔ یہ دونوں علاج یقین اور دلجمعی سے
اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ اللہ تعالیٰ بچے کو شفائے کلی عطا کریں۔ ہمیں یقین
ہے کہ انشاء اللہ آپ کا بچہ تندرست ہو جائے گا۔