Spiritual Healing

ٹانگیں کمزور ہیں

سوال:   میرا ایک ماموں زاد بھائی ہے جس کا پیدائشی طور پر دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔نہ تو بول سکتا ہے اور نہ جواب دے سکتا ہے البتہ بات سمجھ لیتا ہے۔ اور اپنے رشتہ داروں کو بھی پہچانتا ہے۔ کبھی کبھی تو بہت تنگ کرتا ہے۔ کوئی ڈاکٹر، حکیم اور درویش نہیں چھوڑا۔ لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آج کل ماموں اسے علاج کے لئے ہالینڈ لے گئے ہیں۔ مگر وہاں اس کی حالت پہلے سے بھی زیادہ بگڑ گئی ہے۔ ٹانگیں اس حد تک کمزور ہو گئی ہیں کہ اس کے لئے اب خاص قسم کے بوٹ بنوائے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ بوٹوں سے چلنے میں مدد ملے گی۔ میرے ماموں اب بالکل مایوس ہو چکے ہیں اور لکھتے ہیں کہ اب وہ پہلے سے بھی زیادہ تنگ کرتا ہے اور ہاتھا پائی تک پر اتر آتا ہے۔ اس وقت اس کی عمر پندرہ سال کے قریب ہے۔ میرے ماموں کو دنیا کی ہر چیز میسر ہے۔ مگر وہ دن رات اپنے اس بیٹے کی فکر میں گھل رہے ہیں۔ برائے مہربانی آپ میرے اس بھائی کے لئے علاج بتائیں۔ اگر ہمارا بھائی ٹھیک ہو جائے تو یہ ہمارے لئے دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہو گی۔

جواب:  گیارہ ہزار مرتبہ یَاحَییُّ قَبْلَ کُلِّ شَئیٍ یَا حَییُّ بَعْدَ کُلِّ شئیٍ پڑھ کر زیتون کے تیل پر دم کر کے ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتی ہے مالش کریں۔ اور ٹانگ کی جوڑوں پر بھی مالش کی جائے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی