Spiritual Healing

نشہ کی گولیاں

سوال:   میرے سب سے بڑے بھائی کو ایک بری لت پڑ گئی ہے۔ وہ گذشتہ پانچ چھ سال سے نشہ کی گولیاں کھاتا ہے۔ اس کی وجہ سے سب گھر والے پریشان رہتے ہیں۔ صحت بالکل برباد ہو چکی ہے۔ ہم نے بہت علاج کرایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آپ کوئی ایسا علاج بتائیں جس سے بھائی جان ان منحوس گولیوں سے نفرت کرنے لگیں۔

جواب:                 قُلْنَا یٰنَارُ کُونِی بَرْدَاوَّ سَلٰمًا عَلیٰ اِبْرَاھِیْمَ ۙ

 ایک بار پڑھ کر پینے کی چیزیں مثلاً پانی، دودھ، چائے یا شربت وغیرہ پر دم کر کے بھائی کو پلائیں۔ اس علاج سے نشہ کی طرف سے ذہن ہٹ جائے گا۔ کوشش کریں کہ جب اس بری عادت سے نفرت پیدا ہو جائے تو بھائی اپنے ارادہ اور اختیار سے اسے گلے نہ لگائیں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی