Spiritual Healing
سوال: میرا دل اتنا نرم ہے کہ اگر کسی فلم میں جذبات
کو افسردہ کرنے والا سین دیکھ لوں تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔ اگر دفتر
میں کسی بڑے آفیسر کے سامنے کوئی درخواست پیش کرنی ہو تو بھی آنکھوں میں آنسو آ
جاتے ہیں۔ کہیں قوالی سنوں تو روتے روتے ہچکی بندھ جاتی ہے۔ اس کے برعکس میں عام
حالات میں بہت زیادہ سخت گیر ہوں۔ لہجہ بعض اوقات اتنا کرخت ہو جاتا ہے کہ میرے
بزرگ بھی سہم جاتے ہیں۔ بعد میں مجھے اس بات کا بڑا ملال ہوتا ہے دل میں بچوں کو
بات بے بات پر مار پیٹ سے دریغ نہیں کرتا۔ اس طرز عمل سے میرا چہرہ خراب ہو گیا
ہے۔ چہرہ پر خشونت اور بے رونقی برستی ہے۔ آئینہ میں خود کو دیکھتا ہوں تو دماغ
میں جھٹکا لگتا ہے۔
جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے ایک گھونٹ پانی پر ایک
مرتبہ یاَوَدُوْدُ پڑھ کرنہار منہ پی لیا کریں۔ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ
یہ عمل ہر حال میں سورج نکلنے سے پہلے کیا جائے۔