Spiritual Healing
سوال: یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ آپ کے علاج اور
مشوروں سے فائدہ ہوتا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ عرصہ دس سال سے گھر پر بادل چھائے
ہوئے ہیں جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس کا نتیجہ بربادی کے سوا کچھ نہیں نکلتا۔
جواب: جب کسی گھر میں ناشکری عام ہو جاتی ہے تو اس کے
وسائل میں کام کرنے والا قانون اس گھر کے لوگوں کے ساتھ تعاون نہیں کرتا۔ سب گھر
والے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اَللّٰھُمَّ لَکَ اَلْحَدْدُ وَلَکَ
الْشُکْرُ کی دعا پڑھا کریں۔ حسب استطاعت اللہ کی مخلوق کی
خدمت بھی کیجئے کہ یہ طرز عمل بھی وسائل میں اضافہ کرتا ہے۔