Spiritual Healing
سوال: مجھے ہر وقت ورد کرنے کے لئے کوئی ایسا وظیفہ
بتا دیں جس سے میں بے حد عقل مند اور ذہین ہو جاؤں گو کہ یہ خواہش سب کی ہوتی ہے
مگر میری یہ خواہش شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ خدا کے لئے جواب ضرور دیں۔ میرا
خیال ہے کہ خدا کے واسطے سے بڑا کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔
جواب: رات کو سونے سے پہلے سیدھے لیٹ جائیں۔ آنکھیں
بند کر کے یہ تصور کریں کہ آپ کے اوپر نور کی بارش ہو رہی ہے اور اس ہی تصور میں
سو جائیں۔ اس عمل سے فہم و فراست کے چشمے ابل پڑیں گے۔ انشاء اللہ